حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد

جمعہ 8 جون 2018 23:16

حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے ڈپٹی کمشنر ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈاکٹریاسرخان بازئی نے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے پولیو وائرس کا خاتمہ کئے بغیر صحت مندمعاشرہ تشکیل نہیں پاسکتا، مستقبل کے معماروں کو اس وائرس سے بچانے کیلئے والدین سمیت تمام مکتبہ فکرکے افرادکو آگے آنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسدادپولیو مہم کے سلسلے میں آفیسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بادل خان دشتی، اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین بھنگر سمیت ضلع بھرکے آفیسران شریک تھے ڈاکٹر احسان لاڑک نے اجلاس کو بتایا کہ تین روز انسداد پولیومہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 335موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں میل اور فیمیل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ٹرانزٹ پوائنٹ بنا دیئے گئے ہیں موبائل ٹیمیں گھرگھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیو مہم کی ٹیموں کیساتھ بھر پور تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے ضرورپلوائیں۔

متعلقہ عنوان :