غیر جا نبدار وشفاف انتخابات کا انعقاداور بلوچستان میں امن وامان میر ی ترجیحات میں شامل ہے

نگران وزیراعلی بلوچستان علا ئو الدین مری کا پریس کا نفرنس سے خطاب

جمعہ 8 جون 2018 23:16

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) نگران وزیر اعلی بلوچستان علائو الدین مر ی نے کہا ہے کہ میری ترجیحات میں شفاف انتخابات اور صوبے میں امن وامان شامل ہیں تما م سیا سی جماعتوں سے مکمل تعاون چاہتا ہو ں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے حلف برداری کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا نگران وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ میر ی کوشش ہے کہ کابینہ غیر سیاسی اور نوجوان طبقے پر مشتمل ہو انہوں نے کہا کہ میرا انتخاب الیکشن کمیشن نے کیا ہے تاہم میں تما م سیا سی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں گا حلقہ بندیوں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں نگران وزیراعلی نے کہا کہ واقعی اس حوالے سے ابہام موجود ہے توقع ہے کہ الیکشن کمیشن اس حوالے سے جلد وضاحت کرینگے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میر ی کوشش ہے کہ مقررہ وقت پر انتخابات ہوں اور عوام آ زادنہ طریقے سے اپنے امیدوار کو کا میاب بنائے تاہم میر ے لیے تمام سیا سی جماعتیں محترم ہیں سب کو ساتھ لے کر چلوں گا جو ذمہ داری ملی ہے وہ احسن طریقے سے نبائی جا سکیں۔