لورالائی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 2افرادزخمی

جمعہ 8 جون 2018 23:16

لورالائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) لورالائی میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایس پی لورالائی نور محمد بڑیچ نے بتایا کہ جمعہ کو لورالائی کے علاقے تحصیل روڈ پر نورانی مسجد کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص جمعہ خان جلالزئی کو ہلاک جبکہ غفار اور شادی گل کوزخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس نے نعش اورزخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی گئی۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔