Live Updates

جن لوگوں کو ٹکٹس نہیں ملے وہ مایوس نہ ہوں ، نئے پاکستان کی تعمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہمارے ساتھ نکلیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ویڈیو پیغام

جمعہ 8 جون 2018 23:20

جن لوگوں کو ٹکٹس نہیں ملے وہ مایوس نہ ہوں ، نئے پاکستان کی تعمیر کے خواب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو ٹکٹس نہیں ملے وہ مایوس نہ ہوں بلکہ نئے پاکستان کی تعمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہمارے ساتھ نکلیں۔ جمعہ کو اپنے ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ آج پارلیمانی بورڈ نے زیادہ تر حلقوں کے لئے امیدواروں کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ ایک نہایت اہم مگر کٹھن مرحلہ تھا۔ ہمیں ساڑھے چار ہزار درخواستیں موصول ہوئیں لیکن یہ فطری امر تھا کہ سب کو ٹکٹس دینا ممکن نہیں تھا اور امیدواروں کا انتخاب مشکل مرحلہ تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم نے نہایت محنت اور دیانتداری سے فیصلے کئے اور جہاں ضرورت محسوس کی خفیہ انداز میں عوام اور کارکنان سے رائے طلب کی اور دیرینہ کارکنان اور پارٹی کیساتھ وفاداری کو فیصلہ سازی میں ملحوظ خاطر رکھا۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو ٹکٹس نہیں ملے انہیں ساتھ چلنے کی دعوت دیتا ہوں۔ ہم نے بہترین امیدوار میدان میں اتارنے کی کوشش کی۔ مایوس ہونے کی بجائے نئے پاکستان کی تعمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہمارے ساتھ نکلیں۔فردوس عاشق اعوان اور علی ترین کہاں سے الیکشن میں حصہ لیں گی پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات