اسرائیلی فورسز کی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ سے تین فلسطینی جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے

جمعہ 8 جون 2018 23:25

غزہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) اسرائیلی فورسز کی کارروائی سے کم ازکم تین فلسطینی جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز ہونے والے احتجاج کے دوران اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے اور براہ راست فائرنگ بھی کی۔ واضح رہے کہ مارچ سے شروع ہونے والے اس ہفتہ وار احتجاج میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کی وجہ سے 120 سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔