مالدیپ میں صدارتی انتخابات 23 ستمبر کو ہونگے، الیکشن کمیشن

جمعہ 8 جون 2018 23:25

مالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) مالدیپ میں صدارتی انتخابات کا انعقاد 23 ستمبر کو کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار 15 تا 25 جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ صدر عبداللہ یامین دوسری مدت صدارت کے لیے میدان میں اترے ہیں اور قوی امکان ہے کہ وہ دوبارہ کامیاب ہو جائیں گے۔