پاک ای پی اے ماحولیات کی نگرانی اور فیصلہ سازی کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے،فرزانہ الطاف شاہ

جمعہ 8 جون 2018 23:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) ڈائریکٹر جنرل پاکستان انوائرنمینٹل پروٹیکشن ایجنسی ( پاک ای پی ای) فرزانہ الطاف شاہ نے کہا ہے کہ لوگوں کو مادر زمین اور اس کی طرف سے زندگی کی بقاء کے لئے فراہم کردہ ذرائع کا خیال رکھنا چاہیے۔ جمعہ کو اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک ای پی اے ماحولیات کی نگرانی اور فیصلہ سازی کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

پاک۔ ای پی اے عالمی یوم ماحولیات اسلام آباد ٹریفک پولیس ( آئی ٹی پی)، سی ڈی اے چترال ہیریٹیج انوائرمنیٹل پریزرویشن سوسائٹی کے تعاون سے منا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تقریب کے انعقاد کا مقصد ماحولیات سے متعلق شہریوں کو آگاہی فراہم اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے شعور بھی اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے فضائی آلودگی پر قابو پانے اور لو لگنے کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہاکہ پلاسٹک ویسٹ شہری آبادی میں آلودگی کابڑا سبب ہے جس کا شہری طرز زندگی اور شہریوں کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

پلاسٹک بیگز و ویسٹ سے آلودگی میں متواتراضافہ ہورہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم نے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پلاسٹک ویسٹ کے مسلسل اضافے سے مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر شہری انفرادی طورپر پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ترک کرنے میں کردارادا کرسکتا ہے اور say no to plastic bags کے سلوگن کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔