وفاقی دارالحکومت میں دو خواتین کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کے ارتکاب پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج

جمعہ 8 جون 2018 23:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) وفاقی دارالحکومت میں دو خواتین کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کے ارتکاب پر دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔

(جاری ہے)

نصرت پروین نے ویمن پولیس کو بتایا کہ قاسم رحمان نے میرے ساتھ زبردستی غیر اخلاقی حرکات کا ارتکاب کیا ہے۔ ڈھوک کشمیریاں کے محبت شاہ نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ حسین شاہ نامی شخص نے میری بیٹی (ک ب) کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کی ہیں۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں، حسین شاہ کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :