بری امام دربار کے سامنے این او سی کے بغیر جلوس نکالنے کے الزام میں دو مقدمات درج

جمعہ 8 جون 2018 23:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) بری امام دربار کے سامنے شور شرابہ / بلوہ کرنے، ہوائی فائرنگ کرنے، لائوڈ اسپیکر کا غلط استعمال ، این او سی کے بغیر جلوس نکالنے کے الزام میں دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ عبد الستار کی مدعیت میں درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

مقدمہ نمبر 126-27میں تحریر کیا گیا ہے کہ غلام عباس ، اصغر عباس نے دیگر 7کے ہمراہ بری امام دربار کے سامنے شور شرابہ کیا ، جلوس نکالا جس میں 400کے قریب لوگ موجود تھے۔ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی ، لائوڈ اسپیکر کا غلط استعمال کیا۔ پولیس نے بلوہ، ہوائی فائرنگ ، این او سی کی خلاف ورزی ، غیر قانونی طریقے سے لائوڈاسپیکر کے استعمال سمیت دیگر دفعات لگائی ہیں۔