تھانہ کوہسار کی حدود میں شہری میٹرو بس کے نیچے آ کر دم توڑ گیا

جمعہ 8 جون 2018 23:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) تھانہ کوہسار کی حدود میںشہری میٹرو بس کے نیچے آ کر دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پمز منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

سعودی پاک ٹاور میں کام کرنے والا الیکٹریشن 25 سالہ فیصل سعید تیزی سے روڈ پار کرنے کو شش میں تھا کہ میڑو کے نیچے آ گیا۔ ہوم سائیڈ یونٹ کی ٹیم نے جاں بحق ہونے والے جوان کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے انہیں واقعہ کی بابت رپورٹ دی۔ فیصل سید کا تعلق کشمیر سے بتایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میٹرو کا عملہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے فیصل میڑو ٹریک پر پہنچا۔