نگراں حکومتیں صاف ،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گی

گورنر بلوچستان کی وفاقی وزیر روشن خورشید بروچہ سے بات چیت

جمعہ 8 جون 2018 23:46

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے جمعہ کے روز یہاں نگران وفاقی وزیر محترمہ روشن خورشید بروچہ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس دوران گورنرنے بحثیت نگران وفاقی وزیر ان کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیاکہ نگران وفاقی وصوبائی حکومتیں ملک وصوبے میں صاف وشفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے بھرپوراقدامات کریں گی گورنر نے امید ظاہر کی کہ ووٹ کے تقدس کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے آئندہ عام انتخابات میں عوام کے حقیقی اور مخلص نمائندے سامنے آئیں گے ۔

گورنر نے کہا کہ نگران وفاقی وزیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ آپ کا تعلق بلو چستان سے ہے لہذا توقع کی جاتی ہے کہ بلو چستان میں صاف وشفاف انتخابات میں آپ اپنے حصے کا کردارادا کریں گی نگران وفاقی وزیر محترمہ روشن خورشید بروچہ نے اس موقع گورنر کو نگران وفاقی حکومت کی جانب سے عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات اور فیصلوں سے متعلق تفصیلاً آگاہ کیا۔