نگران وزیراعلیٰ میر علاؤ الدین مری کو وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیا

جمعہ جون 23:46

نگران وزیراعلیٰ میر علاؤ الدین مری کو وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچنے پر پولیس ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علائوالدین مری جمعہٰ کے روز حلف برداری کے بعد جب وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پہنچنے تو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

(جاری ہے)

آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری بھی اس موقع پر موجود تھے، بعدازاں نگران وزیر اعلیٰ نے اپنے عہد ے کا چارج سمبھال کر فرائض کی ادائیگی کا آغاز کردیا۔