نواب آف کالا باغ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر نواب آف کالا باغ نے پارٹی کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ جون 00:09

نواب آف کالا باغ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08 جون 2018ء) :نواب آف کالا باغ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر نواب آف کالا باغ نے پارٹی کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک بھرسے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے ۔صرف کچھ حلقوں کے علاوہ باقی تمام حلقوں کا فیصلہ ہو چکا ہے اور امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے گئے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے بڑے بڑے رہنماوں کے نام تحریک انصاف کی جاری کردہ ٹکٹ ہولڈرز کی لسٹ میں شامل نہیں تھے ۔جن میں محمد علی ، شہریار آفریدی ،شوکت یوسزئی اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والی سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان بھی شامل تھیں۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ بابر اعوان ،رشید گوڈیل اور نواب آف کالا باغ کو بھی پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ مل سکا ۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر نواب آف کالا باغ نے پارٹی کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا۔یاد رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر سے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے اور ٹکٹ ہولڈرز کی لسٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔اس فہرست کے مطابق خیبرپختونخوامیں صوبائی اسمبلی کے81امیدواروں کو ٹکٹس جاری کر دئیے گئے۔

سندھ اسمبلی کےفی الحال21 حلقوں کیلیے امیدواروں کی نامزدگیوں کااعلان کیا گیا ہے۔۔بلوچستان اسمبلی کے23 حلقوں کیلیے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا تھا۔۔پنجاب کے 165 حلقوں کیلیے پارٹی ٹکٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔۔عمران خان این اے 53، 35، 61، 95 اور 131 سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔۔عمران خان اسلام آباد،، بنوں،، راولپنڈی، میانوالی اور لاہور سے انتخاب لڑیں گے۔