پاکستان ریلوے نے گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کو بڑی خوشخبری سنادی

پاکستان ریلوے نے گرمی کی چھٹیوں میں بچوں کے لئے سمر وکیشن اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کردیا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 9 جون 2018 00:18

پاکستان ریلوے نے گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کو بڑی خوشخبری سنادی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08 جون 2018ء) :پاکستان ریلوے نے گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔ پاکستان ریلوے نے گرمی کی چھٹیوں میں بچوں کے لئے سمر وکیشن اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جب سے خواجہ سعد رفیق وزیر ریلوے بنے ہیں ،ریلوے کی حالت قدرے بہتر ہوئی ہے۔ٹرینوں کی تعداد اور انکے شیڈول میں آنے والی بہتری کے باعث مسافروں کی جانب سے ریلوے کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔

تاہم خواجہ سعد رفیق کی رخصت کے باوجود پاکستان ریلوے صارفین کو بہتر سہولیات اور ریلیف دینے کے لیے پر عزم ہے۔پاکستان ریلوے نے گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔ پاکستان ریلوے نے گرمی کی چھٹیوں میں بچوں کے لئے سمر وکیشن اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’سمر وکیشن اسپیشل‘ عید الفطر کے بعد راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلائی جائے گی۔

راولپنڈی سے کراچی کے لئے چلنے والے ٹرینیں 18، 22، 26 اور 30 جون کی دوپہر اڑھائی بجے روانہ ہوں گی جب کہ کراچی سے 20، 24 اور 28 جون کو سمر ویکیشن اسپیشل ٹرینیں رات 8 بجے دوپہر راولپنڈی کے لئے روانہ ہوں گی، اسپیشل ٹرینوں میں اے سی بزنس، اے سی اسٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس شامل ہو گی اور یہ ٹرینیں حیدر آباد، روہڑی، خانپور، بہاولپور، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، رائے ونڈ، لاہور، گوجرانوالہ، وزیر آباد، گجرات، لالہ موسی اور جہلم اسٹاپ کریں گی۔

اس پر صارفین کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے اور پاکستان ریلوے کے اس شاندار اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے پاکستان ریلوے صارفین کو اپنی جانب راغب کرنے میں کامیاب ہوگا تاہم پاکستان ریلوے کو ابھی بہتری کے لیے بہت کچھ کرنا پڑے گا۔