سعودی شہر نجران کوبیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے حوثی باغیوںکی ایک اور کوشش ناکام

ہفتہ 9 جون 2018 10:00

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) عرب اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے نجران کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے دو میزائل داغے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ حوثی باغیوںکی جانب سے داغے گئے دونوں بیلسٹک میزائل یمن کے شہر صعدہ سے داغے گئے۔ ان میں سے ایک میزائل یمنی سرحد کے اندر گر گیا جبکہ دوسرا صحراء میں جاگرا۔انہوں نے کہا کہ دونوں میزائلوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :