عراق میں جرمن لڑکی کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں نوجوان گرفتار

ہفتہ 9 جون 2018 10:10

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) جرمنی میں 14 سالہ لڑکی کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں عراق سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے کہا کہ اس ملزم کی جرمنی حوالگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ملزم کو جرمنی لانے کی خاطر تمام بین الاقوامی قواعد پر عمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے عراقی حکومت مکمل تعاون کر رہی ہے۔ ملزم کام نام علی بی بتایا گیا ہے، جس کی عمر 20 برس ہے۔ جرمن پولیس کے مطابق بطور مہاجر جرمنی آنے والا علی اپنے کبنے کے ساتھ اچانک31 مئی کو جرمنی چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :