شامی صدر کا قریبی ساتھی کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری

ہفتہ 9 جون 2018 10:10

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) جرمن استغاثہ نے شامی صدر بشار الاسد کے ایک اہم قریبی ساتھی کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

جرمن روزنامہ شپیگل کے مطابق شامی ایئر فورس انٹیلی جنس کے سربراہ جمیل حسن پر جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف مظالم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ تاہم ملکی دفتر استغاثہ نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جرمنی میں مقیم شامی وکیل انور البنی نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے اس پیشرفت کو انصاف کی جیت قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :