روسی صدر کے لیے چین کا انتہائی معتبر اعزاز

ہفتہ 9 جون 2018 10:10

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو ملک کے معتبر ’فرسٹ فرینڈ شپ میڈل‘ سے نوازا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق چینی دارلحکومت بیجنگ میں ایک تقریب میں شی جن پنگ نے دونوں ممالک کے سفارتکاروں کے سامنے یہ میڈل پیوٹن کے گلے میں پہنایا۔ چین کا یہ انتہائی اعلیٰ اعزاز ایسی غیر ملکی شخصیات کو دیا جاتا ہے، جنہوں نے چین کو جدید بنانے اور عالمی امن کو برقرار رکھنے کی خاطر خدمات سر انجام دی ہوں۔ امریکا کے ساتھ سفارتی اور تجارتی چینلجز کے پیش نظر چین اپنے پرانے اتحادی ملک روس کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری پیدا کرنے کی کوشش میں ہے۔