جی سیون اجلاس میں روس کو بھی بلایا جائے، امریکی صدر

ہفتہ جون 10:10

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا میں ہونے والی جی سیون اجلاس میں روس کو بھی شریک ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق 2014ء میں یوکرینی علاقے کریمیا کو روس کا حصہ بنانے پر تب جی ایٹ کہلانے والے اس گروپ سے روس کو خارج کر دیا گیا تھا، جس کے بعد امیر ترین اور ترقی یافتہ ممالک کے اس گروپ کو جی سیون کا نام دے دیا گیا تھا۔ ٹرمپ اس دو روزہ اجلاس میں شرکت کی خاطر کینیڈا پہنچ گئے ہیں، جہاں انہیں اپنی تجارتی پالیسیوں پر اتحادی ممالک کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا متوقع ہے۔