یمنی شہر الحدیدہ میں ممکنہ آپریشن سے ڈھائی لاکھ انسان ہلاک ہو سکتے ہیں،اقوام متحدہ

ہفتہ 9 جون 2018 10:10

یمنی شہر الحدیدہ میں ممکنہ آپریشن سے ڈھائی لاکھ انسان ہلاک ہو سکتے ..
اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) اقوام متحدہ کے انسانی امداد کی کوآرڈینیٹر لیزے گرانڈے نے کہا ہے کہ اگر یمن کے بندرگاہی شہر الحدیدہ میں عسکری آپریشن شروع کیا گیا تو اس کی لپیٹ میں آ کر ڈھائی لاکھ تک افراد کی ہلاکت ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس بندرگاہی شہر پر حملے یا محاصرے سے ہزاروں معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے۔ یمن کی اسٹریٹیجک نوعیت کی بندرگاہ الحدیدہ بحیرہ احمر پر واقع ہے اور اس پر حوثی ملیشیا کا کنٹرول ہے۔ منصور ہادی حکومت اور سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد اس شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششیں میں ہیں۔