آسٹریا میں مساجد کی بندش پر ترکی کا رد عمل

ہفتہ جون 10:30

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) ترکی نے آسٹریا میں مساجد کی بندش پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔۔ترکی نے آسٹریا کی حکومت کے مذکورہ اقدامات کو اسلام فوبیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویانا حکومت مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کررہی ہے۔آسٹریا کی حکومت نے سات مساجد کو بند اور درجنوں علماء کرام کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریا کی چانسلرسیباستان کرٴْس نے کہا کہ حکومت ویانا میں ان 7 مساجد کو بند کررہی جہاں غیرملکی مالی معاونت سے ’سیاسی اسلام‘ کی ترویج کی جارہی ہے جب کہ حکومت نے عرب مذہبی گروپ کو بھی تحلیل کرنے کافیصلہ کیا ہے جو کہ ان مساجد کی نگرانی کرتا ہے۔

حکومت نے درجنوں علماء کرام کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں ملک بدر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔قدامت پسند سیباستان گزشتہ سال دسمبر میں مہاجرین کے خلاف سخت گیر موقف رکھنے والی جماعت سے اتحاد کی صورت میں چانسلر منتخب ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :