شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا محور علاقے کی سلامتی کے لئے تعاون و ہم آہنگی ہے ، ایرانی صدر

ہفتہ جون 10:30

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی شنگھائی تعاون تنظیم کے 18ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے چین روانہ ہو گئے۔ انہوں نے چین روانہ ہونے سے قبل تہران میں ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے انعقاد کا محور علاقے کی سلامتی کے لئے تعاون و ہم آہنگی کو قرار دیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ علاقے میں دہشت گردی اور استحکام ایسے مسائل ہیں جن پر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں گفتگو ہو گی اور ایران انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف مہم میں اچھے تجربات رکھتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں امریکہ کے یکطرفہ اقدامات پر بھی بات کریں گے۔ امریکہ بلا وجہ اور غیرمنطقی طور پر عالمی معاہدوں سے نکل جاتا ہے جو نہ صرف عالمی برادری کی توہین ہے بلکہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔