امریکا کے ساتھ تجارتی معاملات پر آگے بڑھا جا سکتا ہے، فرانسیسی صدر

ہفتہ 9 جون 2018 10:30

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے بعد ان تجارتی ایشو پر آگے بڑھا جا سکتا ہے جن پر امریکہ اور اتحادی ممالک کے درمیان ایک رائے نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جی -7 سربراہی اجلاس سے پہلے اچھے پیغامات کے تبادلے کے بعد دونوں رہنماؤں نے سمجھوتہ کا موقف اپنا لیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور فرانس کا خصوصی تعلق رہا ہے، لیکن کاروبار کے معاملے پر کبھی کبھی اس کا امتحان بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میکرون کاروبار کے مسئلے پر بات چیت کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔