جیسے جیسے ٹرینڈ تبدیل ہورہا ہے ،ْماڈرن سینما سے ولن کے کردار غائب ہورہے ہیں ،ْشکتی کپور

ہر اداکار کو ایسا ہونا چاہیے کہ وہ کوئی بھی کردار بہترین انداز میں ادا کرنے کے قابل ہو ،ْ انٹرویو

ہفتہ جون 12:03

جیسے جیسے ٹرینڈ تبدیل ہورہا ہے ،ْماڈرن سینما سے ولن کے کردار غائب ہورہے ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) ماضی کی بولی وڈ فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنے والے بولی ووڈ اداکارشکتی کپور نے کہا ہے کہ ماڈرن سینما سے ولن کے کردار غائب ہوتے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حال ہی میں ایک ڈانس شو میں شرکت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

شکتی کپور نے کہاکہ بولی وڈ فلموں میں سالوں سے کئی بہترین اور منفرد ولن کے کردار پیش کیے گئے، لیکن فلم میں ایک منفی کردار کو رومانوی انداز میں پیش کرنا صرف آج کے وقتوں میں کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ٹرینڈ تبدیل ہورہا ہے، ماڈرن سینما سے ولن غائب ہورہے ہیں، اس لیے ہر اداکار کو ایسا ہونا چاہیے کہ وہ کوئی بھی کردار بہترین انداز میں ادا کرنے کے قابل ہو ۔

متعلقہ عنوان :