ہارر کامیڈی فلم ’’سٹری‘‘ 31اگست کونمائش کے لئے پیش کی جائے گی

ہفتہ 9 جون 2018 12:03

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) بالی وڈ اداکار راج کماررائو کی ہارر کامیڈی فلم ’’سٹری‘‘ 31اگست کونمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’سٹری‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے، فلم31اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی،شردھاکپور نے ٹویٹر پر فلم کی 59سیکنڈ کی وڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’او سٹری کل آنا‘‘، وڈیومیں دیواریں دکھائی گئی ہے ۔ فلم کی کاسٹ میں شردھا کپور اور راج کمار رائو ہیں۔فلم کے ہدایتکار امار کوشک جبکہ پروڈیوسر دینش ویجن ہیں۔

متعلقہ عنوان :