کرن جوہر بہت جلد ایک اور فلم کی ہدایات دیتے نظر آئیں گے

ہفتہ 9 جون 2018 12:03

کرن جوہر بہت جلد ایک اور فلم کی ہدایات دیتے نظر آئیں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) بولی ووڈ ہدایت کارکرن جوہر بہت جلد ایک اور فلم کی ہدایات دیتے نظر آئیں گے، جس میںان کے قریبی دوست اور بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کام کرنے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں کرن جوہر نے کہا کہ میں شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ اسکرین پر کام کرنے کے لیے بیتاب ہوں، گزشتہ کئی سالوں میں ہم بہت سی فلمیں ساتھ میں پروڈیوس کرچکے ہیں جن میں اسٹوڈنٹ آف دی ایئر اور ڈیئر زندگی شامل ہیں، لیکن اب میں ان کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنا چاہتا ہوں، یقیناً یہ تجربہ بھی بہترین ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ صرف میرے کیریئر کا ہی اہم حصہ نہیں، بلکہ وہ میری زندگی کا بھی اہم حصہ ہیں، شاہ رخ، ان کی بیوی گوری اور تینوں بچے یہ پوری فیملی میرے دل کے بہت قریب ہیں۔ میں دوستی کا لفظ استعمال نہیں کروں گا، اپنے والدین کے علاوہ میں شاہ رخ خان اور ادیتیا چوپڑا کو اپنی فیملی سمجھتا ہوں، یہ ہمیشہ میری زندگی کا اہم حصہ رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :