پاکستانی اردو اور پنجابی فلموں میں آواز کا جادو جگانے والے گلوکار مسعود رانا کے چاہنے والوں نے ان کی سالگرہ منا ئی

پاکستان فلم انڈسٹری کے عظیم گلوکار مسعود رانا 9 جون 1938 کو میر پور خاص سندھ میں پیدا ہوئے ،ْ700 سے زائد گانے ریکارڈ کروائے

ہفتہ 9 جون 2018 12:03

پاکستانی اردو اور پنجابی فلموں میں آواز کا جادو جگانے والے گلوکار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پاکستانی اردو اور پنجابی فلموں میں ایک طویل عرصے تک اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار مسعود رانا کے چاہنے والوں نے ان کی سالگرہ منا ئی۔پاکستان فلم انڈسٹری کے عظیم گلوکار مسعود رانا 9 جون 1938 کو میر پور خاص سندھ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز 1962 ء میں فلم انقلاب سے کیا اور جلد ہی ان کا شمار پنجابی اور اردو ٹاپ سنگر میں کیاجانے لگا۔

وہ پاکستان فلم انڈسٹری کی ایک مکمل اور ورسٹائل گلوکار تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے فنی کیرئیر میں 700 سے زائد گانے ریکارڈ کروائے جبکہ چند پاکستانی فلموں میں اداکاری بھی کی۔ان کے ٹاپ ٹین اردو گانوں میں فلم آئینہ کا گانا تم ہی ہو محبوب میرے، میں کیوں نہ تم سے پیار کروں، فلم ہمراہی کی نعت کرم کی اک نظر ہم پر خدارا یا رسول اللہ، فلم بد نام کا گانا کوئی ساتھ دے کہ نہ ساتھ دے یہ سفر اکیلے ہی کاٹ لے فلم چاند اور چاندنی کا گانا تیری یاد آگئی غم خوشی میں ڈھل گئے سمیت دیگر شامل ہیں۔یہ عظیم گلوکار 4اکتوبر 1995 کو اپنے مداحوں کو اداس کرکے اس جہان فانی سے کوچ کرگیا۔

متعلقہ عنوان :