بچوں اور بڑوں کا پسندیدہ کارٹون کردار ڈونلڈ ڈک 84 سال کا ہوگیا

ہفتہ جون 12:03

بچوں اور بڑوں کا پسندیدہ کارٹون کردار ڈونلڈ ڈک 84 سال کا ہوگیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) بچوں اور بڑوں کا پسندیدہ کارٹون کردار ڈونلڈ ڈک 84 سال کا ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبو لیت کے اعتبار سے ڈونلڈ ڈک کا شما ر ہر دور کے پچا س عظیم ترین کارٹو ن کیرکٹرز میں کیا جاتا ہے۔والٹ ڈزنی کے عالمی شہرت یافتہ کارٹون کیریکٹرز گوفی، مکی مائوس، منی مائوس اور پلوٹو کی طرح دنیا بھر کے بچے ڈونلڈ ڈک کے دیوانے ہیں۔

(جاری ہے)

ملاحوں کے کپڑے پہنے اور کیپ لگائے، غصے میں بھرے، یہ ہے ڈونلڈ ڈک، اپنی کنجوسی ، پر مزاح حرکات، سب سے ناراض ، شدید غصیاور منفرد آواز کی وجہ سے ان کی اپنی الگ شناخت ہے۔والٹ ڈزنی کے اس مشہور کا رٹون کی پہلی فلم وائز لٹل ہین 1934میں پیش کی گئی تھی اور اس وقت سے یہ آج تک سب میں یکساں مقبول ہے ۔ڈو نلڈ ڈک اپنے غصّے کے وجہ سے مشہور ہے ،ْ مکی مائوس اس کے اچھے دوستوں میں شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :