مکّہ معظمہ:حرمِ پاک میں پاکستانی شہری کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی

شدید زخمی پاکستانی نزدیکی ہسپتال میں پہنچ کر دم توڑ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ جون 12:07

مکّہ معظمہ:حرمِ پاک میں پاکستانی شہری کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا ..
مکّہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 9جُون 2018ء) گزشتہ رات عشاء کی نماز کے بعد حرمِ پاک میں موجود ایک پاکستانی نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ متوفی کی عمر 35 سال کے لگ بھگ بتائی جا رہی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق جمعۃ المبارک کی رات کو عشاء کی نماز کی ادائیگی کی جا چکی تھی کہ اچانک مطاف کی بالائی منزل سے نیچے کی طرف کُود گیا۔

زمین پر گِرتے ہی اُس کے جسم کی ہڈیاں اور پسلیاں ٹوٹ چکی تھیں اور حالت بہت نازک تھی۔

(جاری ہے)

موقع پر موجود میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دینے کی بعد مذکورہ شخص کو فوراً قریب واقع اجیاد ہسپتال منتقل کر دیا مگر وہ زخموں اور چوٹوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جلد ہی دم توڑ گیا۔ حکام کے مطابق خود کشی کرنے والے شخص کا تعلق پاکستان سے تھا جو سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھا۔

متوفی نے خود کشی کی نیت سے مطاف کی بالائی منزل پر گیا اور وہاں موجود آہنی رکاوٹ عبور کرنے کے بعد نیچے چھلانگ مار دی۔ متوفی حرم کے صحن میں جس جگہ پر گرا وہاں اس وقت کوئی دُوسرا زائر نہیں کھڑا تھا۔ پولیس حکام خود کشی کرنے والے پاکستان کے حوالے سے مزید تفصیلات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں تاحال اس خود کشی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔