سونم کپور اپنی ہی دنیا میں مگن رہتی ہیں، ہرش وردھن کپور

ہفتہ 9 جون 2018 12:29

سونم کپور اپنی ہی دنیا میں مگن رہتی ہیں، ہرش وردھن کپور
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور بیٹے اور اداکارہ سونم کپور کے بھائی اداکارہرش وردھن کپور نے کہا ہے کہ سونم کپور اپنی ہی دنیا میں مگن رہتی ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی بہن سے کوئی مشورہ لیتے ہیں تو جواب میں ہرش وردھن کا کہنا تھا کہ سونم اپنی ہی دنیا میں رہتی ہے۔

(جاری ہے)

ہرش وردھن نے کہا کہ سونم نے ہر طرح کی فلمیں کی ہیں اور ہیروئنز کے لیے بہت ساری فلمیں میں کام کرنا آسان ہوتا ہے۔ انہوں کہا کہ فلم ’’پیڈ مین‘‘ میں سونم کا کوئی اہم رول نہیں تھا۔ہیروئن کے لیے پوری فلم میں نظر آنا بھی ضروری نہیں ہوتا جبکہ میری فلم پوری طرح میرے کندھوں پر ہوگی تو میں سونم سے کوئی مشورہ نہیں لیتا۔واضح رہے کہ ہرشوردھن کی پہلی فلم مرزیا کے فلاپ ہونے کے تقریباً دو سال بعد ان کی دوسری فلم بھاویش جوشی بھی باکس آفس پر ناکام رہی۔

متعلقہ عنوان :