کیلی میری ٹیرن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کئی ماہ تک جنسی ہراسگی کا سامنا کرنے کے بعد انسٹا گرام پر اپنی تمام پوسٹس کو حذف کر دیا

ہفتہ جون 12:38

کیلی میری ٹیرن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کئی ماہ تک جنسی ہراسگی ..
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) ہالی وڈ اداکارہ کیلی میری ٹیرن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کئی ماہ تک جنسی ہراس کا سامنا کرنے کے بعد انسٹا گرام پر اپنی تمام پوسٹس کو حذف کر دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اداکارہ نے 2017ء میں سٹار وارز سیریز کی فلم دی لاسٹ جیڈائی میں ریزسٹنس موومنٹ کے ایک جنگجو کا کردار ادا کیا تھا اور انھیں بعض مداحوں کی جانب سے ان کی نسل اور شکل و صورت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

فلم کے ڈائریکٹر ریان جونسن نے اداکارہ کا دفاع کرتے ہوئے ان کے بعض مداحوں کو بچگانہ سوچ کا حامل قرار دیا ہے۔انھوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ’سوشل میڈیا پر بعض غیر اخلاقی لوگ اثر انداز ہو سکتے ہیں لیکن گذشتہ چار برسوں میں ایسے بے شمار لوگوں سے ملا ہو جو سٹار وارز کے حقیقی مداح ہیں۔

(جاری ہے)

ویتنامی نژاد امریکی اداکارہ کیلی میری پہلی غیر سفید فام خاتون ہیں جنھوں نے مقبول سیریز میں مرکزی کردار ادا کیا۔

بعض افراد نے سٹار وارز میں ان کے کردار پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کیلی میری کی شخصیت کے بارے میں اپنی نفرت کا اظہار کیا۔کیلی میری چن نے انسٹا گرام سے اپنی تمام پوسٹ کو ہٹا دیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ ایک ایسی چیز کا حصہ ہوں جس کو لوگ پیار کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ دسمبر میں فلم کے سینیما گھروں میں آنے کے فوری بعد کیلی کو سٹار وارز کے مداحوں کی جانب سے ہراسگی پر مبنی پیغامات آنا شروع ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :