اداکار جیکی بھگنانی نے فلم ’’انند وا‘‘کی عکسبندی شروع کر دی

ہفتہ 9 جون 2018 12:38

اداکار جیکی بھگنانی نے فلم ’’انند وا‘‘کی عکسبندی شروع کر دی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) بالی وڈ اداکار جیکی بھگنانی نے فلم ’’انند وا‘‘کی عکسبندی شروع کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جیکی بھگنانی نے فلم ’’انند وا‘‘میںمرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جس کی انہوں نے عکسبندی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

یہ فلم ہدایتکار ہریش کیش مکرجی کی کلاسیکل فلم ’’آنند‘‘ کی شاہکار ہے جس کے ہدایتکار عبیر سن گپتا ہیں۔ اس سلسلے میں اداکار جیکی بھگنانی کا کہنا ہے کہ فلم کا حصہ بننا ان کے لئے اعزاز کا باعث ہے اور انہیں امید ہے کہ شائقین کو یہ فلم پسند آئے گی۔ فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو مزاح کے ساتھ زندگی میں تبدیلی لاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :