عامر خان کمل ہاسن کی فلم ’’وشواروپ ٹو‘‘کا ٹریلر11جون کو ریلیز کریں گے

ہفتہ 9 جون 2018 12:48

عامر خان کمل ہاسن کی فلم ’’وشواروپ ٹو‘‘کا ٹریلر11جون کو ریلیز کریں ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) بالی وڈ اداکار عامر خان کمل ہاسن کی فلم ’’وشواروپ ٹو‘‘کا ٹریلر11جون کو ریلیز کریں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’وشواروپ ٹو‘‘ کی ہدایات کمل ہاسن نے دی ہیں،عامر خان فلم کے ہندی ورژن کے دو زبانوں میں ڈیجیٹل ٹریلر لانچ کریں گے۔

(جاری ہے)

تیلیگو ورژن جے آر این ٹی آر اورشروتی ہاسن ڈیجیٹل طور پر لانچ کریں گے۔مذکورہ فلم 2013ء میں ریلیز ہو نیو الی فلم ’’وشواروپ ‘‘ کا سیکوئل ہے جس کی کاسٹ میں شیکھر کپور،وحیدہ رحمان،پوجاکمار،روہول بوسی اور راجیندرا گپتا شامل ہیں۔فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ٹریلر کی لانچ کے موقع پر کیا جائے گا۔