جامعہ پشاور کو سائنسی خطوط پر استوار کر رہے ہیں، پروفیسر سردار خان

ہفتہ 9 جون 2018 12:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) جامعہ پشاور کے ڈائریکٹر ایڈوانس سٹڈیز پروفیسر سردار خان نے کہا ہے کہ گزشتہ سال وائس چانسلر پروفیسر محمد آصف کی جانب سے چارج لینے کے بعد جامعہ میں تحقیقاتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جامعہ میں ڈائریکٹوریٹ آف ایڈوانس سٹڈیز قائم کردیا گیا ہے جس کے تحت ایم فل اور پی ایچ ڈی کلاسز کانظام ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز سے لے کر ڈائریکٹوریٹ آف ایڈوانس سٹیڈیز کو دیا گیا ہے جس سے ماضی کی نسبت بہت بہتری آرہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وی سی کے ویژن کے مطابق 2005 ء کے بعد 150سے زائدایم فل لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی کیسز کو ایم فل میں تبدیل کردیا گیا۔اسی طرح اندرون ملک سمیت بیرون ملک بھی تھیسز کی آن لائن ترسیل شروع کی گئی ہے جس کی وجہ سے ریسرچ سکالرز کا قیمتی وقت اور پیسہ بچا نے کے علاو ہ کیسز کوموثر انداز میں حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وی سی کی سوچ کے مطابق حالیہ مہینوں میں فیکلٹی کی سطح پر9 منی سب اے ایس آر بی کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے تحقیق میں آسانی اور معیار میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :