کلین اینڈ گرین تیمرگرہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، عطاء اللہ خان

ہفتہ جون 12:48

تیمرگرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) تحصیل میونسپل آفیسر عطاء اللہ خان نے کہاہے کہ کلین اینڈ گرین تیمرگرہ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیںگے،تحصیل تیمرگرہ میں بیوٹی فیکشن مہم تیزی سے جاری ہے ،شہریوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفترمیں صحافیوں کو بیوٹی فیکشن مہم حوالے منعقدہ اجلاس اور بعدازاں میڈیا بریفنگ سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فنانس آفیسر بادشاہ محمد سمیت ٹی ایم اے تیمرگرہ کے تمام ذمہ داران موجود تھے ۔ٹی ایم اوعطاء اللہ خان نے واضح کیاکہ ضلع ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ میں شکیل شہید چوک اور تیمر چوک کی تزئین وآرائش ،یاد گار وں کی تعمیر ،،جیل اور بلامبٹ رابطہ پلوں کے سا تھ گرین بیلٹ سے علاقہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا ، اہم مقامات ،رابطہ پلوں ،چوکوں اور چوراہوں کی رنگائی کاکام مکمل جبکہ گند کو ٹھکانے لگانے کیلئے ڈمپنگ گراونڈ بنایا جا چکا ہے ،انہوںنے واضح کیا کہ ہیوی مشینری کے ذر یعے بند نالوں،کلوٹس کو کھولاجارہا ہے جبکہ تجاوزات کے خلا ف بھرپو ر آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :