عید میلے کیلئے دکانداروں کو خصوصی کارڈز جاری کئے جائیں گے، مصور شاہ درانی

ہفتہ 9 جون 2018 12:48

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) ضلع نائب ناظم مصور شاہ درانی نے شاپنگ مال غفور مارکیٹ ،تنگی روڈ پر منعقدہ عید میلے کا دورہ کیا اور انتظامات کو ختمی شکل دے دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نصر اللہ خان ، تاجر رہنما حکیم اللہ فوجی ، افتخار حسین ، حاجی صدیق اللہ ، شیر احمد، ایس ایچ او سٹی غافر اللہ خان سمیت دیگر نے اتوار کے دن سے چاند رات تک خواتین عید میلہ کے مقام غفور مارکیٹ تنگی روڈ کا دورہ کیا اور غفور مارکیٹ مردان روڈ ، تنگی روڈ پر پارکنگ ، سٹال لگانے اور گلیات کا دورہ کیا اور سکیورٹی پلان تشکیل دیا ۔

انہوں نے کہا کہ اتوار سے چاند رات تک کسی موٹر سائیکل سوار ، گاڑی یا دیگر سوار ی کو اندر نہیں آنے دیا جائے گا دکانداروں کو خصوصی کارڈ جاری کئے جائیں گے اور غفور مارکیٹ میں مرد ، خواتین ، پولیس ، ٹی ایم اے اہلکار ، 1122ریسکیو اور دیگر اداروں کے لوگ موجود ہوںگے۔

متعلقہ عنوان :