روسی صدر پیوٹن کا300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرین میں سفر

چینی صدرکے ہمراہ سفر میں سبز چائے بھی پی، ٹرین کے سفر میں ہمیشہ رومینٹک ہو جاتا ہوں،پیوٹن

ہفتہ 9 جون 2018 12:48

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) روسی صدر پیوٹن نے چینی صدر کے ساتھ 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرین میں سفر کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے ٹرین کے سفر کے دوران سبز چائے بھی پی۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ ٹرین کے سفر میں ہمیشہ رومینٹک ہو جاتا ہوں۔ٹرین کی رفتار 300 کلو میٹر سے زیادہ ہوئی تو چینی صدر نے اشارہ کیا کہ دیکھیں ہم 300 کلو میڑ کی رفتار سے سفر کر رہے ہیں۔اس پر روسی صدر نے ٹرین سسٹم اور شعبے کے بارے میں خصو صی دلچسپی کا اظہار کیاہے۔

متعلقہ عنوان :