پاک افغان علماء کے فتویٰ کے بعد اسلامی جنگ کاجواز ختم ہوچکا،جنرل نکلسن

ہفتہ 9 جون 2018 12:51

پاک افغان علماء کے فتویٰ کے بعد اسلامی جنگ کاجواز ختم ہوچکا،جنرل نکلسن
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے سربراہ جنرل جان نکلسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں افغان نیشنل آرمی نے کی صلاحیت میں بہتری آئی ہے اور وہ طالبان کی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہے۔ جرمن ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل نکلسن نے کہا کہ جو طالبان جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں یا مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے تیار نہیں ہیں انہیں افغانستان کے پڑوس کی حمایت حاصل ہے۔

ان کا واضح اشارہ پاکستان کی طرف تھا۔

(جاری ہے)

جنرل نکلسن نے مزید کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے علما جنگ کے خلاف فتوی دے چکے ہیں اب جنگ کا کوئی اسلامی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ صدر ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی نے گزشتہ دس مہینوں کے دوران افغانستان کی صورتحال میں واضح تبدیلی کردی ہے۔ طالبان کو چاہیے کہ اس نئی پالیسی کا فائدہ اٹھائیں کیونکہ وہ جنگ نہیں جیت سکتے۔جنرل جان نکلسن نے پاکستان اور افغانستان کے بہتر ہوتے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاکستان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں جنرل جان نکلسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تز ویریاتی مقام کی وجہ سے افغانستان کے مسئلے کے حل میں اس کی حیثیت کلیدی ہے۔