Live Updates

مسلم لیگ ن کی اُمیدوار ہوں لیکن پی ٹی آئی میں شامل کرنا ان کی خواہش ہو سکتی ہے

پی ٹی آئی کی جانب سے مسلم لیگ ن کی رہنما نازیہ راحیل کو اُمیدوار نامزد کیے جانے پر لیگی رہنما کا رد عمل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 جون 2018 12:44

مسلم لیگ ن کی اُمیدوار ہوں لیکن پی ٹی آئی میں شامل کرنا ان  کی خواہش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جون 2018ء) : مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے نازیہ راحیل کو پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ جاری کر دیا گیا ۔ اس معاملے پر بات کرتے ہوئےنازیہ راحیل نے کہا کہ مجھے علم نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے اُمیدواروں کی فہرست میں میرا نام شامل کیوں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔

میاں نواز شریف کی ورکر کی حیثیت سے ہی دوبارہ کامیابی حاصل کی۔مشکل وقت میں پارٹی کو چھوڑ کر نہیں جا سکتی۔ میں نے مسلم لیگ ن میں ٹکٹ کے لیے اپلائی کر رکھا ہے، پی پی 122 سے درخواست دینے والی واحد اُمیدوار ہوں۔ نازیہ راحیل نےکہا کہ پی ٹی آئی اُمیدواروں کی فہرست میں میرا شناختی کارڈ اور موبائل نمبر بھی درست نہیں ہے۔

(جاری ہے)

مجھے پی ٹی آئی میں شامل کرنا ان کی خواہش ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ نازیہ راحیل گذشتہ 10 سالوں سے مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی رہی ہیں۔ پی ٹی آئی نے گذشتہ رات اپنے انتخابی اُمیدواروں کی فہرست جاری کی جس میں ن لیگی رہنما کو بنا مانگے ہی پی ٹی آئی کا ٹکٹ دے دیا گیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے لیگی رہنما نازیہ راحیل کو پی پی 122 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اُمیدوار نامزد کیا گیا تھا،نازیہ راحیل نہ تو پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور نہ ہی انہوں نے ٹکٹ کے لیے پاکستان تحریک انصاف سے رابطہ کیا تھا لیکن آج جب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپنے ٹکٹ ہولڈرز کی فہرست ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی تو اس میں نازیہ راحیل کا نام بھی موجود تھا حالانکہ نازیہ راحیل نے مسلم لیگ ن میں ٹکٹ کے لیے اپلائی کیا ہوا ہے اور وہ اس سے قبل بھی 2 مرتبہ مسلم لیگ ن کی ٹکٹ سے رکن اسمبلی رہ چکی ہیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے نامزدگی پر نازیہ راحیل نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جیسا جھوٹا ان کا لیڈر ہے ، جیسی جھوٹی ان کی قیادت ہے ویسی ہی جھوٹی ان کی ویب سائٹ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کی جانب سے نامزدگی پر اپنے وکیل سے رابطہ کیا ہے اور میں اس پر پی ٹی آئی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا حق رکھتی ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات