خلائی مخلوق سیاسی جماعتوں کا بیانیہ ہے جو وہ اپنے مقصد کیلئے دیتی ہیں، نگران وزیراعلی پنجاب

ہفتہ 9 جون 2018 13:00

خلائی مخلوق سیاسی جماعتوں کا بیانیہ ہے جو وہ اپنے مقصد کیلئے دیتی ہیں، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) نگراں وزیراعلی پنجاب حسن عسکری نے کہا ہے کہ میرابنیادی مقصد اورترجیح انتخابات کے انعقاد کوشفاف بنانا ہے،صوبائی حکومتوں کا کام الیکشن کے عمل میں سہولت فراہم کرنا ہے،خلائی مخلوق سیاسی جماعتوں کا بیانیہ ہے جو وہ اپنے مقصد کے لیے دیتی ہیں، ایک مقررہ مدت کے لئے آیا ہوں، میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، تمام سیاسی جماعتوں میں توازن برقراررکھیں گے، الیکشن کوشفاف بنانے کے لیے امن وامان برقراررکھنا لازمی ہے۔

ہفتہ کو لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئینگراں وزیراعلی پنجاب حسن عسکری نے کہا کہ شفاف انتخابات کرانا میری بنیادی ذمہ داری ہے، نگراں حکومتوں کا مقصد تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع مہیا کرنا ہے، میری کابینہ چھوٹی اورٹیکنو کریٹس پر مشتمل ہوگی اورغیر سیاسی ہوگی، ایک مقررہ مدت کے لئے آیا ہوں، میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، تمام سیاسی جماعتوں میں توازن برقراررکھیں گے۔

(جاری ہے)

نگراں وزیر اعلی نے کہا جب سے لکھنا شروع کیا سب حکومتوں پرتنقید کی، میں آج سے نہیں 40 سال سے اخبارات میں لکھ رہا ہوں، صوبائی حکومتوں کا کام الیکشن کے عمل میں سہولت فراہم کرنا ہے، نگراں حکومتوں کی کارکردگی دیکھ کرشکوک دور ہوجائیں گے۔ الیکشن میں سہولت کے لئے جو تبدیلی ہوگی وہ کی جائے گی، الیکشن میں ضلعی انتظامیہ کابہت اہم کردارہوتا ہے، ضلعی انتظامیہ کو کہیں گے تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں یکساں مواقع دیں، الیکشن کوشفاف بنانے کے لیے امن وامان برقراررکھنا لازمی ہے۔

پروفیسرحسن عسکری نے کہا خلائی مخلوق سیاسی جماعتوں کا بیانیہ ہے جووہ اپنے مقصد کے لیے دیتی ہیں، جب بھی نئی حکومت آتی ہے بعض تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔ڈاکٹر حسن عسکری نے مزید کہا کہ نہ پہلے سیاسی ایجنڈا تھا نہ اب ہے، کارکردگی دیکھ کر تمام شکوک و شبہات دور ہو جائیں گے۔ علامہ اقبال نے جرمنی میں جونظم لکھی لگتا ہے آج کے دور کیلئے لکھی۔اس سے قبل نگراں وزیراعلی پنجاب نے لاہورمیں مزاراقبال پرحاضری دی، پھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی بھی کی۔