لاہور میں ریلوے پولیس کی 64 ویں پاسنگ آئوٹ پریڈ

ْ11لیڈی اہلکاروں سمیت 150 اہلکاروں نے مارچ پاسٹ کیا‘نوجوانوں نے ٹریننگ چھ ماہ کے عرصے میں مکمل کی نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے علاوہ انسداد دہشت گردی کی ٹریننگ، لا ڈسپلن اور خصوصی طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھی تربیت حاصل کی ہے‘ آئی جی ریلوے پولیس

ہفتہ 9 جون 2018 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) پاکستان ریلوے پولیس کے ٹریننگ سکول والٹن میں ریلوے پولیس کی 64ویں ریکروٹس کی پاسنگ آئوٹ کورس کی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک سو پچاس نوجوانوں اور گیارہ لیڈی اہلکاروں نے مارچ پاسٹ کیا۔نوجوانوں نے ٹریننگ چھ ماہ کے عرصے میں مکمل کی۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے پولیس کی جانب سے پاس آئوٹ ہونے والے نوجوانوں کیلئے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکرٹری ریلوے محمد جاوید کے علاوہ ریلوے پولیس کے آئی جی ڈاکٹر مجیب الرحمن خان سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی اور پاس آئوٹ ہونے والے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔

چیئرمین ریلوے بورڈ جاوید انور نے خطاب میں کہا کہ انہوں نے ریلوے پولیس کیلئے بہت سے پراجیکٹ مکمل کیئے ہیں۔ آئی جی ریلوے کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے علاوہ انسداد دہشت گردی کی ٹریننگ، لا ڈسپلن اور خصوصی طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھی تربیت حاصل کی ہے۔تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات سے نوازا۔