ایران کے سپریم لیڈر کا کشمیریوں کی حمایت میں بیان خوش آئند ہے ‘

پاک ایران مابین گہرے برادرانہ تعلقات ہیں صدر مملکت ممنون

ہفتہ 9 جون 2018 13:18

ایران کے سپریم لیڈر کا کشمیریوں کی حمایت میں بیان خوش آئند ہے ‘
چنگ ڈائو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کا کشمیریوں کی حمایت میں بیان خوش آئند ہے ‘ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ ہفتہ کو صدر ممنون حسین اور ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں شنگھائی تنظیم سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ‘ خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں ۔ ایران کے سپریم لیڈر کا کشمیریوں کی حمایت میں بیان خوش آئند ہے۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ گوادر ا ور چابہار بندرگاہوں میں رابطے سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ معاشی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔