سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر سکولوں کے عملے کا مظاہرہ ‘ پی پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو کو میڈیا سے بات نہ کرنے دی

مظاہرین کے ’’روٹی کپڑا اور مکان لوٹ کر لے گیا حکمران‘‘ اور’’ گو زرداری گو‘‘ کے نعرے

ہفتہ 9 جون 2018 13:18

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر سکولوں کے عملے کا مظاہرہ ‘ پی پی پی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر سکولوں کے عملے کا مظاہرہ ‘ مظاہرین نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو کو میڈیا سے بات چیت نہ کرنے دی‘مشتعل مظاہرین نے مولا بخش چانڈیو‘ پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم کیس کی سماعت ختم ہوئی تو پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو سپریم کورٹ کے باہر آئے اور میڈیا سے گفتگو کرنے کی کوشش کی تو اس موقع کے سکول کا عملہ مظاہرہ کر رہا تھا۔

مظاہرین نے مولا بخش چانڈیو ‘ پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی اور مولا بخش چانڈیو کو میڈیا سے گفتگو نہیں کرنے دی۔ مولا بخش چانڈیو انہیں اشارے سے کہتے رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرنے دیں۔ مظاہرین نے ’’روٹی کپڑا اور مکان لوٹ کر لے گیا حکمران‘‘ اور’’ گو زرداری گو‘‘ کے نعرے لگائے ۔ مولا بخش چانڈیو کالا باغ ڈیم کے حوالے سے بات کرنا چاہتے تھے لیکن مظاہرین نے انہیں بات نہیں کرنے دی۔ …