ہم نے کل پرویز مشرف کو آنے کو کہا تو اس کا بھی سب کو خطرہ ہو رہا ہے‘

پرویز مشرف سے کسی کو کیا خطرہ ہوسکتا ہے ، پرویز مشرف آئے اور قانون کا سامنا کرے، کسی کیلئے خطرے کی بات نہیں ہونی چاہیے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے کالا باغ ڈیم کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس

ہفتہ 9 جون 2018 13:18

ہم نے کل پرویز مشرف کو آنے کو کہا تو اس کا بھی سب کو خطرہ ہو رہا ہے‘
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہم نے کل پرویز مشرف کو آنے کو کہا تو اس کا بھی سب کو خطرہ ہو رہا ہے‘ پرویز مشرف سے کسی کو کیا خطرہ ہوسکتا ہی ، پرویز مشرف آئے اور قانون کا سامنا کرے، کسی کے لیے خطرے کی بات نہیں ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کالا باغ ڈیم کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ آپ سب خطرہ محسوس نہ کریں، ہم کالا باغ ڈیم پر بات نہیں کر رہے، ہم چاہ رہے ہیں کہ پانی کے مسائل پر بات ہو اور پانی بحران پر قابو پایا جاسکے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے کل پرویز مشرف کو آنے کو کہا تو اس کا بھی سب کو خطرہ ہو رہا ہے، پرویز مشرف سے کسی کو کیا خطرہ ہوسکتا ہے، پرویز مشرف آئے اور قانون کا سامنا کرے، کسی کے لیے خطرے کی بات نہیں ہونی چاہیے۔