امریکہ کی افغانستان میں امن عمل میں معاونت کیلئے پاکستان سے تعاون کی اپیل

علاقائی روابط کو افغانستان میں امریکی کوششوں میں مرکزی حیثیت حاصل ہے، پاکستان کے اہم سیکورٹی خدشات کو سمجھنے کی کوشش کرر ہے ہیں، امریکی صدر کی نائب معاون اور جنوبی اور وسطی ایشیا کی سینئرڈائریکٹر لیسا کرٹس

ہفتہ 9 جون 2018 13:18

امریکہ کی افغانستان میں امن عمل میں معاونت کیلئے پاکستان سے تعاون کی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) امریکہ نے افغانستان میں امن مذاکرات اور امن عمل میں معاونت کیلئے پاکستان سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی روابط کو افغانستان میں امریکی کوششوں میں مرکزی حیثیت حاصل ہے، پاکستان کے اہم سیکورٹی خدشات کو سمجھنے کی کوشش کرر ہے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات امریکی صدر کی نائب معاون اور قومی سلامتی کونسل میں جنوبی اور وسطی ایشیا کی سینئرڈائریکٹر لیسا کرٹس نے ''افغانستان میں امن کی طویل تلاش'' کے موضوع پر اپنے خطاب میں کہی جس کااہتمام یوایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس نے واشنگٹن میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ پاکستان کے اہم سیکورٹی خدشات کو بھی سمجھنے کی کوشش کررہاہے۔وائٹ ہائوس کے عہدیدار نے کہاہے کہ علاقائی روابط کو افغانستان میں امریکی کوششوں میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔