ارجنٹائن کے لانزینی کو انجری، عالمی کپ سے باہر

ورلڈ کپ کا آغاز 14 جون سے روس میں ہو گا ،ْ ارجنٹائن کو گروپ ڈی میں آئس لینڈ، کروشیا اور نائیجیریا کا چیلنج درپیش ہو گا

ہفتہ 9 جون 2018 13:58

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے چند دن قبل ارجنٹائن کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور مڈ فیلڈر مینوئل لانزینی فٹنس مسائل کے باعث فٹ بال ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔ورلڈ کپ کا آغاز 14 جون سے روس میں ہو گا جہاں ارجنٹائن کو گروپ ڈی میں آئس لینڈ، کروشیا اور نائیجیریا کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد مینوئل کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔لانزینی ٹریننگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے اور ان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان ایک دو روز میں کر دیا جائے گا۔ارجنٹائن کی ٹیم 16 جون کو آئس لینڈ کے خلاف میچ سے ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

متعلقہ عنوان :