پہلی عید ٹرین 12جون کو کراچی سے روانہ ہوگی

ہفتہ جون 14:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) عید الفطر کے موقع پر شہریوں کو اپنے آبائی علاقوں میں آمد و رفت کیلئے مختلف شہروں سے 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پہلی عید اسپیشل ٹرین 12جون کو کراچی سٹی سے دن 11 بجے روانہ ہوگی، دوسری اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے 12جون کو صبح ساڑھے 11 بجے راولپنڈی روانہ ہوگی۔تیسری عید ٹرین کراچی کینٹ سے 13جون کی صبح 11بجے لاہور کی جانب روانہ ہوگی، چوتھی عید ٹرین راولپنڈی سے 14جون کو صبح 7 بجے ملتان کینٹ کے لیے روانہ ہوگی۔پانچویں اسپیشل ٹرین ملتان کینٹ سے 19جون کی صبح 7بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔