سرگودھا،پی ٹی آئی نے ضلع خوشاب کی دو قومی اور تین صوبائی نشتوں کیلئے اپنے پارٹی امیدوراران کا اعلان کر دیا

ہفتہ 9 جون 2018 14:07

سرگودھا،پی ٹی آئی نے ضلع خوشاب کی دو قومی اور تین صوبائی نشتوں کیلئے ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پی ٹی آئی نے سرگودھا ریجن کے ضلع خوشاب کی دو قومی اور تین صوبائی نشتوں کے لئے اپنے پارٹی امیدوراران کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں این اے 94 پر ملک گل اصغر بگھور،اوراین اے 93 پر ملک عمر اسلم اعوان اور صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں پی پی 82 پر ملک فتح خالق بندیال،پی پی 83 پرملک حامد محمود وڈھل ٹوانہ،اورپی پی 84 سردار شجاع خان بلوچ کو نامزد کیا گیا ہے جو پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔