سرگودھا،10 لاکھ کی ڈکیتی کے بعد محنت کش نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

ہفتہ جون 14:07

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) 10 لاکھ کی ڈکیتی کے بعد مالی مشکلات سے دوچار محنت کش نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق موضع براھام والا کے الطاف سی4 روز قبل واردات میں ڈاکوؤں نے 10لا کھ روپے چھین لئے۔

(جاری ہے)

جس کا مقدمہ تو تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے درج کرلیا لیکن ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔جس کے باعث الطاف مالی مشکلات کا شکار ہو کر شدید پریشان ہو گیا اور اس نے دلبرداشتہ ہو کرزہریلی گولیاں کھا لیں اور زندگی کی بازی ہار گیا۔ علاقہ کے لوگوں نے اس خودکشی کو پولیس کی تفتیشی سستی قرار دیا ہے جو اندھے واقعات کے ملزمان کو ٹریس کرنے کی بجائے مقدمہ درج کر کے سائل کو مطمن کر دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :