شامی باغیوں کے زیر قبضہ علاقے پر فضائی حملوں میں کم از کم 35 ہلاک

حملوں میں زردانہ نامی گاؤں کو ہدف بنایا گیا، جو شمال مغربی صوبہ ادلب میں واقع ہے،مبصر تنظیم کا بیان

ہفتہ 9 جون 2018 14:11

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) باغیوں کے زیر قبضہ ایک رہائشی علاقے پر ہونے والے فضائی حملے میں کم از کم 35 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سیرئن آبزرویٹری نے کہا کہ اِن حملوں میں زردانہ نامی گاؤں کو ہدف بنایا گیا، جو شمال مغربی صوبہ ادلب میں واقع ہے۔

بیان کے مطابق درجنوں زخمیوں کو مقامی اسپتال لایا گیا، جن میں خواتین، بچے، عمر رسیدہ لوگ اور امدادی کام سے وابستہ رضاکار شامل ہیں۔حالیہ مہینوں کے دوران ادلب پر فضائی حملے نہیں ہوئے، جنھیں غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔ملک کے دیگر علاقوں سے بے دخل ہونے والے ہزاروں شامیوں کو ادلب میں بسایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :